پی ٹی آئی حقیقی‘ بنانیوالے نے جماعت رجسٹر کرانے کی درخواست دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیارکرنے والے رکن اپنی پارٹی کیلئے الیکشن کمیشن میں جماعت رجسٹرڈ کر انے کی درخواست دیدی ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ملتان یوتھ ونگ کے سابق صدر راؤ یاسر نے گزشتہ روز پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔راؤ یاسر نے تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کیا اور انہوں نے اپنی جماعت کو رجسٹر کرانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں راؤ یاسر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اداروں کے ساتھ مل کر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے، جن نوجوانوں کی توڑ پھوڑ کی ویڈیو یا تصاویر نہیں ان کی رہائی کیلئیکام کروں گا، نوجوان پاکستان تحریک انصاف حقیقی کا ساتھ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں