اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 اور 10 مئی پرتشدد واقعات میں ملوث افغان باشندوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیمیں گھر گھر تلاشی لیں گی۔۔۔۔۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن سیکیورٹی خدشات اور اشتہاریوں کے لیے کیا جائے گا۔۔۔۔پولیس کے مطابق ملوث افراد کی تصاویر حاصل کر لی گئی ہیں، تاہم نادرا سے ریکارڈ نہیں مل سکا۔۔۔۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کی عدم گرفتاری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق جی ایٹ اور اس کے گرد و نواح میں ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن کیا جائے گا۔ سی ٹی ڈی پر مشتمل 6 ٹیمیں صرف جی ایٹ میں گھر گھر تلاشی لیں گی۔۔۔۔۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ میر آبادی، گولڑہ اور اس کے گرد و نواح میں بھی آپریشن کیا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں