فواد چوہدری کی صلاحیتوں کی تعریف، سیاسی میدان چھوڑنے پر فواد چوہدری سے ن لیگی رہنما کا اظہار افسوس

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے پارٹی چھوڑنے پر ان کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کے سیاسی میدان چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے جاری ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ آپ سے سیاسی مقابلہ رہا اور بھرپور رہا، آپ کی ٹوئٹ پر دکھ ہوا، سیاسی کارکن تو بہت ہمت والے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔

طلال چوہدری نے کہا کہ سیکڑوں مقدمے، لاتعداد انکوائریاں اور 5 سال کی نااہلی ہوئی، جس پارٹی کے لیے سب کچھ کیا، اس نے بھی کئی دفعہ اچھا سلوک نہیں کیا، وہ جہاں کھڑے تھے آج بھی وہیں کھڑے ہیں، بات نیت کی ہوتی ہے اور ہمت و حوصلہ اللّہ دیتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close