نیویارک(آئی این پی)مردان کی عبد الولی خان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے طالب علم مشال خان کی بہن استوریا خان مشال نے امریکا کی اسٹیٹ یونیورسٹی آف بفیلو سے بائیو میڈیکل انجینیئرنگ میں ڈگری حاصل کرلی۔انہوں نے اپنی کامیابی مشال خان اورتعلیم کے حق کے لیے لڑنے والی تمام افغان لڑکیوں کے نام کی۔
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے والد نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مشال خان کی بہن کا تعلیم کیلئے لگن اور جذبہ سب کیلئے ایک مثال ہے۔خیال رہے کہ مشال خان کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں 13 اپریل 2017 کو یونیورسٹی کے احاطے میں مشتعل ہجوم نے قتل کردیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں