جبری شادیوں کے بارے میں سنا تھا لیکن پی ٹی آئی کے لیے ایک نیا رجحان سامنے آیا ہے، جبری طلاق، عمران خان کا ٹویٹ

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف میں سینئر ارکان کی طرف سے پارٹی چھوڑ جانے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کا رد عمل آ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں جبری شادیوں کے بارے میں ہم سب نے سنا تھا لیکن پی ٹی آئی کے لیے ایک نیا رجحان سامنے آیا ہے، جبری طلاق۔

عمران خان نے لکھا کہ یہ بھی سوچ رہا ہوں کہ ملک میں انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں کہاں غائب ہیں؟اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ پارٹی چھوڑکر نہیں جارہے بلکہ کنپٹی پر بندوق رکھ کر چھڑوائی جارہی ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد میں غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم ختم ہورہی ہے۔ جس طرح پی ڈی ایم کا ووٹ بینک ختم ہو رہا ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف کارکنان اور خواتین کے لییپریشان ہوں، جس طرح کارکنان اور خواتین کیساتھ سلوک کیا جارہا ہے اس پر پریشان ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close