شیخ رشید نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی عدت پوری نہ ہونے کا ذکر کر دیا

راولپنڈی(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے میں میراتھن لگی ہے اور بزدل عدت بھی پوری نہیں کررہے۔اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لوگ اس طرح پارٹی بدل رہے ہیں جیسے بلو کے گھر جارہے ہیں، یہ جس پارٹی میں جائیں گے وہ پارٹی بھی ڈوب جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے میں میراتھن لگی ہوئی ہے اور بزدل عدت بھی پوری نہیں کررہے، ہردور میں ضرورت مندوں اور مفادپرستوں کی پارٹی بنائی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ قومی اسمبلی میں بِکنے اور بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے، 9 مئی کے حقیقی سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں کو رہا کریں۔9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں جن میں شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close