میرا پی ٹی آئی چھوڑنے کا قطعاً کوئی ارادہ نہیں، سینئر لیڈر کا پارٹی چھوڑنے والوں سے ہمدردی کا اظہار

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں لگتا ہے ان کی برداشت ختم ہو گئی ہے،میرا پی ٹی آئی چھوڑنے کا قطعاً کوئی ارادہ نہیں ، شیریں مزاری کے ساتھ میری پوری ہمدردی ہے،لوگوں کے بچوں کو ٹارچر کیا جا رہا ہے اور ان کے کاروبار کو بند کر دیا گیا ہے۔

منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ میرا پی ٹی آئی چھوڑنے کا قطعاً کوئی ارادہ نہیں ہے جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں لگتا ہے ان کی برداشت ختم ہو گئی ہے، لوگوں کے بچوں کو ٹارچر کیا جا رہا ہے اور ان کے کاروبار کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کے ساتھ میری پوری ہمدردی ہے انہیں 5بار گرفتار کیا گیا اور آخر میں گجرات لے جایا گیا جہاں ان پر سڑک بلاک کرنے کا الزام لگایا گیا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ مشکل وقت میں لوگوں کو جانچا جاتا ہے، مشکل وقت میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close