افواج پاکستان پر حملہ، پاکستان پر حملہ اور پاکستانیوں کے دل پر حملہ ہے، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی فوجی عدالتوں کی حمایت کر دی

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما غلام سرور خان نے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی حمایت کر دی ہے۔۔۔۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نےکہا کہ جن لوگوں نے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا ہے ان کے خلاف اگر آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے تو اسی کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔۔۔۔۔

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ افواج پاکستان پر حملہ، پاکستان پر حملہ اور پاکستانیوں کے دل پر حملہ ہے۔ میں اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔۔۔۔پی ٹی آئی رہنما سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے، قومی اسمبلی سے استعفے دینا اور اسمبلیاں توڑنا اس وقت کے لحاظ سے درست فیصلہ تھا لیکن اس کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close