9 مئی کو ثابت ہو چکا ہے کہ تم کتنے خطرناک ہو ، پیپلز پارٹی رہنما عمران خان سے مخاطب ہو گئے

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو ثابت ہو چکا ہے کہ تم کتنے خطرناک ہو ، جو شخص خطرناک ہونے کی دھمکیاں دیتا تھا اب کہتا ہے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر خطرناک 9 مئی کے جرم کا اعتراف کرو۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ تم نے جو دو نسلوں کو گمراہ کیا اس کا کفارہ کون ادا کرے گا ۔

انہوں نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہادر اور سچے لیڈر ڈسٹ بن میں منہ نہیں چھپاتے ۔ فیص کریم کنڈی نے کہا کہ غیرملکی سازش کا ڈھنڈورا پیٹنے والا اب غیر ملکیوں کے جوتوں میں چھپنے کی کوشش کر رہا ہے اور عمران خان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے پر لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ رہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close