عمران خان نے لائیو خطاب کے دوران غصے میں گالی دیدی

لاہور(پی این آئی) عمران خان نے لائیو خطاب کے دوران غصے میں گالی دیدی۔ کارکنوں سے خطاب کے دوران لائٹ چلے جانے پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے منہ سے گالی نکل گئی۔ زمان پارک میں عمران خان اپنے کار کنوں سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران لائٹ چلی گئی لائیو خطاب کے دوران لائٹ جانے پر عمران خان کو غصہ آگیا اور ان کے منہ سے گالی نکل گئی۔

خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ اس ملک کو دلدل سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے صاف اور شفاف انتخابات، ایک پارٹی کو ختم کرنے کیلئے ملک کو تباہ کررہے ہیں، انھوں نے ادارے کرش کردیے، عدالتوں کے فیصلے نہیں مانتے، گھروں پر دھاوا بولا جارہا ہے، پولیس گھروں میں گھس جاتی ہے، 9 لاکھ پروفیشنلز ملک چھوڑ کر چلے گئے، کینسر اسپتال کے 5 فیصد کنسلٹنٹس چھوڑ گئے، 5 فیصد مزید چھوڑنے کو تیارہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close