چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں زیر سماعت مقدمات اور اہم قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عمر فاروق موجود نہیں تھے۔بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور ججز کے مابین ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی بھی زیر بحث آئی، چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کو بھی ملاقات کیلئے بلا لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close