عدالتی حکم کے باوجود شاہ محمود قریشی حلف دینے پر ہچکچاہٹ کا شکار، رہائی نہ ہو سکی

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے پرتشدد احتجاج کا حصہ نہ بننے اور کارکنوں کو اشتعال دلانیسے باز رہنے کی انڈرٹیکنگ تاحال اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا سکی جس کے باعث ان کی جیل سے رہائی کا معاملہ بھی لٹک گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے مگر انڈرٹیکنگ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی جو تاحال عدالت میں جمع نہیں کرائی جا سکی۔

عدالت نے آئندہ پرتشدد احتجاج کا حصہ نہ بننے اور کارکنوں کو کسی بھی قسم کے تشدد پر اکسانے یا اشتعال دلانے سے بھی دور رہنے کی انڈر ٹیکنگ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔شاہ محمود قریشی واضح الفاظ میں یہ انڈر ٹیکنگ دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، انڈرٹیکنگ جمع نہ ہونے کی وجہ سے عدالت کی جانب سے تحریری فیصلہ بھی جاری نہ ہو سکا۔شاہ محمود قریشی کے وکیل نے انڈر ٹیکنگ جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔۔۔۔

close