لاہور(آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ سے 190 ملین پانڈ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 23 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کو 23 مئی کو دن 10بجے نیب میں طلب کیا گیا۔ انہیں 18مئی کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔نیب کی ٹیم عمران خان کو نوٹس وصول کروانے پہنچی تاہم نیب کی 2 رکنی ٹیم عمران خان کے وکیل کی غیرموجودگی کے باعث نوٹس وصول کروائے بغیر واپس روانہ ہوگئی۔
زمان پاک کی سکیورٹی ٹیم نے نیب ٹیم کو جواب دیا کہ نیب کی ٹیم عمران خان کے وکیل سے رابطہ کرے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیب نے عمران خان کو اسی کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملک میں جلا گھیرا اور فوجی تنصیبات و مقامات پر حملے ہوئے تھے تاہم سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں