پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کیلئے ثبوت موجود ہیں، فیصلہ کون کرے گا؟ رانا ثنااللہ نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت جتھہ تیار کیا اور وہی اس کو لے کر ڈوبا ہے، پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کیلئے ثبوت موجود ہیں، ثبوتوں کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے منصوبہ بندی کے تحت جتھہ تیار کیا اور وہی اس کو لے کر ڈوبا ہے، عمران خان نے ایک سال تک تیاری کے بعد لوگوں کو ٹارگٹس دیئے ، ہمارے پاس ثبوت موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں 250افغان شہری عمران خان کی حفاظت کر رہے تھے جن کو پٹرول بم سمیت دیگر ٹریننگز دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کیلئے ثبوت موجود ہیں، ثبوتوں کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کے جتھوں میں ریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے جن کے ثبوت ہمارے پاس ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں