علی امین گنڈاپور کا پارٹی چھوڑنے سے متعلق اہم بیان آگیا

ڈیرہ اسماعیل خان(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ پریشر سے ڈرنے والا نہیں، پارٹی چھوڑنے سے آسان مرجانا ہے،میں وہ نہیں جو وفاداریاں تبدیل کروں۔

 

 

 

اپنے بیان میںسابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان میرا لیڈر نہیں بلکہ میرا جنون ہے، اصلی اور نسلی کا مشکل وقت میں پتہ چلتا ہے،سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ میں پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کسی کے پریشر سے ڈرنے والا نہیں، حکومت الیکشن کرائے، حکومت عوامی طاقت کو مسترد کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close