پی ٹی آئی کے سینئر ترین رہنما کی رہائی کا حکم، شہریار آفریدی کی اہلیہ کے لیے کیا حکم جاری ہوا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی ہے۔۔۔۔ آج جمعرات کی صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم جاری کیا۔۔۔۔۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی دینے کے بعد رہا کیا جائے گا۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور اب اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close