شیریں مزاری اور فلک ناز کو رہائی ملتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، پولیس کہاں لے گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔اپنی ٹوئٹ میں ایمان مزاری کا کہنا تھاکہ میں اور فلک ناز کی فیملی شیریں مزاری اور فلک ناز کو لینے گئے تھے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل کے باہر سے شیریں مزاری اور فلک ناز کو لے کر چلی گئی۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو رہا کرنے کے حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close