پاکستان میں آٹے کی قیمت تاریخ کی ریکارڈ سطح پر، 20 کلو آٹے کا تھیلا کتنے کا ہو گیا؟

فیصل آباد (آئی این پی)ملک میں آٹے کی قیمت تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 20کلو آٹے کا تھیلا 240 روپے مہنگا ہوا ہے اور آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار 373 روپے کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔اسلام آباد میں آٹے کی قیمت 240 روپے بڑھ گئی، راولپنڈی اور پشاور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہوا، سیالکوٹ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 133 روپے اور فیصل آباد میں 125 روپے مہنگا ہوا۔

بنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا100روپے، لاہور میں90 روپے، سکھر میں 60 روپے اور کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 30 روپے تک کا اضافہ ہوا، جبکہ کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں