وزیراعظم نے کس کی گرفتاری کیلئے 72گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیدی؟

کراچی(پی این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حالیہ سبوتاژ واقعات میں ملوث تمام شرپسندوں کو گرفتار کرنے کے لئے 72 گھنٹےکی ڈیڈ لائن دے دی۔

 

 

 

اسلام آباد میں پرتشدد واقعات میں زیادہ تر افغان باشندوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے ملزموں کی شناخت کیلئے ویڈیوز نادرا کو بھجوائیں، نادرا نے جواب میں کہاہے کہ ویڈیو زمیں نظر آنے والے غیر ملکی ہیں،ریکارڈ نہیں ملا۔ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان کی تصاویر متعلقہ پولیس کے حوالے کردی گئیں،ویڈیو میں نظر آنے والے افغان شہریوں کی تصاویر سی ٹی ڈی بھی کے حوالے کر دی گئیں،ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے گولڑہ اور میرآبادی میں بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا گیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close