اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی درخواست کردی،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی کہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے،
وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے،مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار اور رانا ثنا اللہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اعلان کر چکے ہیں، فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں