ن لیگ نے بھی چیف جسٹس کے استعفے تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) سینئر لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے مستعفی ہونے تک پی ڈی ایم کا دھرنا رہے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان جو حکم کریں گے بجالائیں گے، ان کی جماعت بہت منظم ہے اور ڈسپلن کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے مستعفی ہونے تک پی ڈی ایم کادھرنا رہےگا، پی ٹی آئی کےحق میں فیصلے دیےجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ سکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں، ہمارے لوگ پر امن ہیں اور پر امن احتجاج کریں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عدالتی رویے کے خلاف کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سپریم کورٹ کے باہراحتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا۔اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی کاکہنا تھاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین سپریم کورٹ کے باہراحتجاج میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج سے متعلق پارٹی کی صوبائی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کرپیش کیا گیا، ہمارا مؤقف یہ تھاکہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی تو فیصلہ کیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھاکہ پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے اے این پی قائدین شرکت کریں گے اور اس احتجاج کے بعد اے این پی بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عدالتی رویے کے خلاف کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close