جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنیوالا شخص کس ادارے کا ملازم نکلا؟ گرفتار کرلیاگیا

لاہور (پی این آئی) جی ایچ کیو گیٹ پرحملے کا اہم ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ وائرل ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا ملزم ضلعی ادارے کا ملازم نکلا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ میں گرفتاری پر جڑواں شہروں میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان کے بلوے ،جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔ شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، جس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے جی ایچ کیو گیٹ حملے کا اہم ملزم دھر لیا، ملزم ادریس کو سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا،جبکہ گرفتارملزم ضلعی سرکاری ادارے کا ملازم نکلا۔ خیال رہے کہ راولپنڈی میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 17 ہے۔

 

 

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں راجہ بشارت و دیگر کیخلاف تھانہ آر اے بازار میں درج کیس کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرا اظفر کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے، دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان، فیاض الحسن چوہان ، اعجاز خان جازی، راشد شفیق اور دیگر نامزد ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد کےمختلف تھانوں میں 16 مقدمات درج کئے گئے ہیں، جن میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین جرائم کی دفعات شامل ہیں ۔ ان مقدمات میں اسد قیصر، عامر مغل ، جہانگیر چوہدری ، راجہ شاہد نوازسمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما، کارکنان ، افغان باشندوں اور نامعلوم افراد سمیت 500 کو نامزد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ راولپنڈی میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 17 ہے۔

 

 

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں راجہ بشارت و دیگر کیخلاف تھانہ آر اے بازار میں درج کیس کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرا اظفر کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے، دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان، فیاض الحسن چوہان ، اعجاز خان جازی، راشد شفیق اور دیگر نامزد ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں