پی ٹی اے نے تاحال سوشل میڈیا ویب سائٹس بحال نہ ہونے کی اصل وجہ بتا دی

لاہور (پی این آئی )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے اب تک سوشل میڈیا کی بحالی کی ہدایات نہیں ملی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کو بحال کر دیا گیاہے لیکن صارفین کو اس کے باوجود سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک سوشل میڈیا بحالی کی ہدایات نہیں ملیں۔ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کی تھی۔تاہم انٹرنیٹ کی بندش سے تین دن میں آئی ٹی سیکٹر کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا جب کہ ٹیلی کام سیکٹر کو ڈھائی ارب کا نقصان ہوا۔ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی ٹیکس آمدنی میں تقریباً 86 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close