کراچی (پی این آئی) سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جب انہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے انکار کیا تو ان کے خلاف نیب کا کیس بنا دیا گیا۔۔۔۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں مجھ پر جھوٹا کیس بنایا گیا۔۔۔۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی حکومت میں مجھ سے فرمائش ہوئی کہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جاؤ۔۔۔۔ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج جو اس ملک میں ہو رہا ہے مجھے پاکستانی معاشرے پر حیرت ہے۔۔۔۔۔ پچھلے چار دن میں جو کچھ ہوا اپنی ذات کے لیے کر رہے تھے،
آپ کا عمل پورے پاکستان میں ایک جیسا ہونا چاہیے۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک ڈومیسائل والے کے ساتھ ایک اور دوسرے کے ساتھ الگ رویہ ہو، غلطیاں ہم سے بھی ہوئی ہیں، آج جو کچھ پاکستان میں ہو رہا ہے پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا اس حوالے سے پاکستانی قوم کو بہت محتاط رویہ اختیار کرنا ہو گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں