سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج، اسلام آباد پولیس نے پی ڈی ایم کیلئے مشکل کھڑی کر دی

اسلام آباد(آئی این پی) ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور ریڈ زون میں کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق قانون سب کے لیے برابر ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close