عمران نے جج کے ریٹائرنگ روم کا واش روم کیوں استعمال کیا؟

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم عمران خان نے ججز کے ریٹائرنگ روم اور کیفے ٹیریا کا واش روم استعمال کرنے کی درخواست کی ۔سابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہیں کئی کیسز میں ضمانت دی گئی اور پولیس کو پیر تک انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔عمران خان ضمانت ہونے کے باوجودکئی گھنٹوں تک ہائیکورٹ میں موجود رہے ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ججز کے ریٹائرنگ روم اور کیفے ٹیریا کا واش روم استعمال کرنے کی درخواست کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پولیس سے درخواست کی کہ بارہ گھنٹے سے واش روم نہیں جاسکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close