ایمرجنسی یا مارشل لا مسائل کا حل نہیں، بحران مزید بڑھے گا، سراج الحق نے مشورہ دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت میں ہوتے ہوئے پی ڈی ایم کی ذمہ داری ہے کہ جلسوں کی بجائے نظام ٹھیک کرنے پر توجہ دے۔پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کی کال پر جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اپنی غیرجانبداری ثابت کرنا ہوگی، لڑائی نہ روکی تو گلی کوچوں تک پھیل جائے گی، اسلام آباد سازشوں کا گھڑ بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے، ایمرجنسی یا مارشل لا مسائل کا حل نہیں، بحران مزید بڑھے گا، سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کریں، جتنی ضرورت ڈائیلاگ کی آج ہے پہلے نہ تھی، تمام صورت حال کے براہ راست متاثرین ملک کے کروڑوں غریب لوگ ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close