چیف جسٹس کا خطرناک ملزم کو گڈ لک کہنا حیران کن ہے، پی ڈی ایم کی بڑی جماعت بھی میدان میں نکل آئی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی پیر کے روز سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کرے گی، کسی ملزم کا سپریم کورٹ میں ریڈ کارپٹ استقبال انصاف سے انکار ہے۔

نئیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا ملزم کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرنا سوالیہ نشان ہے، چیف جسٹس کا خطرناک ملزم کو گڈ لک کہنا حیران کن ہے، انصاف کے دوہرے معیار کے خلاف پیر کے روز بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close