اسلام آباد ( آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی پیر کے روز سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کرے گی۔جمعہ کو پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی پیر کے روز سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کرے گی، کسی ملزم کا سپریم کورٹ میں ریڈ کارپٹ استقبال انصاف سے انکار ہے۔
نئیر حسین بخاری نے کہاکہ چیف جسٹس کا ملزم کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرنا سوالیہ نشان ہے، چیف جسٹس کا خطرناک ملزم کو گڈ لک کہنا حیران کن ہے، انصاف کے دوہرے معیار کے خلاف پیر کے روز بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں