ایمرجنسی نہیں لگا رہے ہیں لیکن۔۔۔حکومت سوموار کو کیا کرنے جارہی ہے؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑی خبر دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر داخلہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایمرجنسی نہیں لگا رہے ہیں، آرٹیکل 245 کافی ہے، پارلیمان کی خصوصی کمیٹی بنا کر ججز کو بلائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیر کو پارلیمان بڑے فیصلے کرے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا عمران خان کو خصوصی رعایت دی گئی، انصاف کے ترازو برابر نہیں ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدالت میں لاکھوں کیسز پڑے ہوئے ہیں، عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا عدالتوں کے احاطے سے پہلے بھی لوگوں کو گرفتار کیا گیا، عدالت کی جانب سے دیکھ کرخوشی کا اظہار کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close