15منٹ میں سیکیورٹی کلئیرنس نہ ملی تو۔۔۔ عمران خان تنگ آگئے، انتظامیہ کو الٹی میٹم دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان نے انتظامیہ کو 15منٹ میں روٹ کلئیر کروانے کا الٹی میٹم دیدیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ 15منٹ میں سیکیورٹی کلئیر نس نہ دی گئی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

جبکہ عمران خان نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ میری ضمانت ہوچکی ہے، ضمانت ملنے کے بعد دو گھنٹے سے راستے کھلنے کا انتظار کر رہا ہوں، اسلام آباد کے راستے کھولیں تاکہ ہم روانہ ہوسکیں۔انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ راستے کھولنے کیلئے تعاون کریں کیونکہ راستے کلیئر ہوں گے تو ہی لاہور روانہ ہوسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close