عمران خان کی دوبارہ گرفتاری؟ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 17 مئی تک عمران کی گرفتار ی سے روکنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کوئی مثال نہیں ملتی، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی جائےگی لیکن اگر جواز بنا تو ضرور گرفتار کیا جائےگا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں جو ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، ملک میں جو کچھ ہوا عمران خان کی ایما پر ہوا، کل کی سہولت کاری نہ ہوتی تو دو تین دن میں صورتحال کنٹرول کرلیتے۔رانا ثنا نے مزید کہا کہ دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ لے گا، حکومت کی طرف سے کوئی رعایت نہیں دی جائےگی، وزیر داخلہ نے ایمرجنسی کے نفاذکی خبروں کو بھی رد کیا اور کہا کہ اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بے مثال عدالتی سہولت کاری کی گئی ہے ، عدالت آرڈرز کا جائزہ لیا جارہا ہے ، ہم عدالتی آرڈرز کو ضرور چیلنج کریں گے، عدالتی آرڈرز کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان اس ریلیف کے بعد دس بیس قتل بھی کردیں تو کوئی گرفتار نہیں کرسکتا، عدالتی آرڈرز دیکھ کر فیصلہ کریں گے ، عمران خان کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے کسی کراؤڈ کے حوالے نہیں کرسکتے۔

عمران خان کی حفاظت اس وقت ہماری ذمہ داری ہے، زمان پارک تک عمران خان کو پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، کسٹڈی سے مراد یہ ہے کہ ہم عمران خان کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے، اسلام آباد میں احتجاج کیلئے مولانا فضل الرحمان ضعلی انتظامیہ سے اجازت لیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close