کل عوام سے خطاب میں فوج سے متعلق کیا پیغام دوں گا؟ عمران خان نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل عوام سے خطاب کروں گا اور کہوں گا کہ پر امن رہیں۔

عمران خان نے کہا کہ عوام سے خطاب میں کہوں گا کہ یہ ملک اور فوج اپنی ہے، لیڈر کے بغیر عوام کو کنٹرول کرنا مشکل ہے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میری حقیقی آزادی کیلئے جنگ جاری رہے گی، کیا میں حقیقی آزادی کے نعرے سے پیچھے ہٹ جاؤں؟

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایم پی او کے تحت گرفتاری بھی پیر تک روک دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ عمران خان کو کسی اور کرمنل کیس میں بھی پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی کرمنل کیس ، 9 مئی کے بعد درج مقدمات ، ایم پی او وغیرہ میں پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانتوں کے تحریری احکامات جاری کردیے اور عمران خان کے وکلا کو ہائیکورٹ کا تحریری آرڈر مل گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close