اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ابھی تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں، ہائیکورٹ کے اطراف میں ہونے والی شیلنگ کی وجہ سے ان کی روانگی میں تاخیر کا سامنا ہے، جب کہ اسلام آباد پولیس کو بھی اوپر سے کلیئرنس نہیں ملی۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی نے عمران خان سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی اور انہیں روانگی میں تاخیر کے حوالے سے بتایا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ سری نگر ہائی وے پر شیلنگ کی وجہ سے روٹ ابھی کلیئر نہیں ہوا، آپ کی گاڑیاں بھی ابھی دور ہیں، اس پر عمران خان نے کہا کہ ہم کچھ دیر انتظار کرلیتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی ٹیم نے ضمانتی مچلکے جمع کرادیے ہیں اور وہ کمرہ عدالت سے باہر آنے کیلئے تیار ہیں تاہم اسلام آباد پولیس نے انہیں باہر آنے سے روک دیا۔ انہوں نے پولیس اہلکار سے سوال کیا ’مجھے باہر کیوں نہیں جانے دے رہے؟ اس پر اہلکار نے کہا ’اوپر سے فیصلہ ہے، ابھی کلیئرنس نہیں ملی۔‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں