ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کی خبروں پر حکومت کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق میڈیا میں چلنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہکابینہ کے اجلاس میں ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ سے متعلق کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہوا۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ بغیر تصدیق خبریں نہ چلائے۔

اس سے قبل دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا۔ کابینہ اجلاس میں اہم آئینی و قانونی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کابینہ کے بیشتر اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مشورہ دیا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کابینہ کو ایمرجنسی کے نفاذ سےمتعلق آئینی نکات پر بریفنگ دی، کابینہ کے اجلاس میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر ملا جلا رحجان رہا۔ وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملہ فی الوقت مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close