گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کو نظربند کر دیا گیا، کہاں رکھا گیا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو اسلام آباد انتظامیہ نے نظربند کر دیا ہے ۔۔۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو جی بی ہاؤس اسلام آباد میں نظر بند کر کے ان کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد پولیس نے وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی لیکن اس میں ناکامی کے بعد ان کو نظربند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close