اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پولیس نے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا البتہ عثمان ڈار اور عمر ڈار گھر پر نہیں ملے۔۔۔۔ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا، پی ٹی آئی رہنما بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے بھائی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور قاسم سوری کے بھائی بلال سوری کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ ہی میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سید ظہور آغا کے گھر پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں سابق گورنر کے بھائی اور بھتیجوں کو حراست میں لے لیا گیا۔۔۔۔پی ٹی آئی رہنما عبدالباری کے گھر سے بھی 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں