عمران خان کی گرفتاری ، پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے

اسلام آباد(پی این آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈنڈا بردار کارکنوں نے کینال روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا، زمان پارک کا کنٹرول بھی پی ٹی آئی کارکنان نے سنبھال لیا ہے، ٹھنڈی سڑک اور جیل روڈ کو بھی کارکنان نے ٹریفک کیلئے بند کر دیا، مال روڈ پر بھی پی ٹی آئی نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔سڑکوں کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،

شہر کی مین شاہراہوں کی بندش کے باعث اطراف کی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں