گھر پر حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کروں گا، چوہدری پرویز الٰہی کیا کریں گے؟ اعلان کر دیا

لاہور ( آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گھر پر حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں ہم نے انتخابات نہیں کروانے، پیسے نہیں ہیں، سپریم کورٹ سے بڑا فیصلہ آئے گا، ہم نے کسی کو معاف نہیں کرنا، ہم ایسا ایک سسٹم لے کر آئیں گے جس سے ایک فیئر ٹرائل ہوگا، ان کو ایسی سزا ہوگی جس سے ملک میں دوبارہ کوئی ایسی حرکت کر سکے گا۔

پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 مئی کے الیکشن کے اثرات نظر آ رہے ہیں،تحریک انصاف میں کیا مختلف ہو رہا ہے مجھ پر بھی مقدمات درج ہورہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ شہباز شریف کو تاج پوشی کے لیے بلایا ہے مجھے خدشہ ہو گیا تھا کہ شہباز شریف کے ہوتے ہوئے شاہ چارلس کا تاج بھی نہیں رہنا۔انہوں نے کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں پورے ملک کو ایک جیل میں بدل دیا گیا ہے، دل کی گہرائیوں سے اپنی عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اللہ نے ججز کے دلوں میں دانش اور سوجھ بوجھ پیدا کی ہے اور عدلیہ نے اس نظام کو بچایا ہوا ہے اس ملک کو بچایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا تو اس وقت حکومت میں آنے کا چانس دور دور تک نہیں۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ گھر پر حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں ہم نے انتخابات نہیں کروانے، پیسے نہیں ہیں، سپریم کورٹ سے بڑا فیصلہ آئے گا، ہم نے کسی کو معاف نہیں کرنا، ہم ایسا ایک سسٹم لے کر آئیں گے جس سے ایک فیئر ٹرائل ہوگا، ان کو ایسی سزا ہوگی جس سے ملک میں دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہیں کر سکے گا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close