عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہونے کا عندیہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہےعمران خان کےپاس اپنےالزامات کاکوئی ثبوت نہیں، اس کیخلاف ڈیفنس پاکستان رول،آرمی ایکٹ کےتحت کارروائی ہوسکتی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر آباد واقعے کی تحقیقات کے دوران کوئی ایسی بات سامنےنہیں آئی کہ حملہ آورکےساتھ کوئی اورملوث تھا، فائرنگ کرنےوالےشخص کوپکڑنےوالاان کااپناکارکن تھا،اوراسےخودمعلوم ہےیہ جھوٹ بول رہاہےلیکن سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتاہے،پولیس کےپاس بلاوجہ کی ایف آئی آردرج نہ کرنےکااختیارہے، حکومت پراعتبارنہیں توچیف جسٹس سےقتل کی انکوائری پررضامندہوجاؤ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا بنایاہوا قانون معطل کردیاجاتاہے، قانون سازی اور آئین میں ترمیم کرناپارلیمنٹ کااختیارہے، اب کوئی وزیراعظم اس طرح سےنااہل ہوکرگھرنہیں جائےگا،نااہلی پروزیراعظم اورکابینہ کی سرنگوں والی صورتحال نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close