اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے چیف جسٹس کے اختیارات کےمعاملے پر پارلیمنٹ کارروائی کا ریکارڈ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرل کیس میں عدالت نے پارلیمنٹ کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا تھا ۔حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ اٹارنی جنرل آفس نے پارلیمانی ریکارڈ کیلئے سپیکر آفس کو خط لکھا ہے ، سپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی کارروائی کےریکارڈ کےکسٹوڈین ہیں،کوئی جواز نہیں پارلیمنٹ کی کارروائی کاریکارڈ دیاجائے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں