جمعیت علمائے اسلام نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اڑا دی

پشاور( آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا دی پی ٹی آئی محلہ اسلام آباد نشتر آباد پشاور کے ناظم گل ولی خان اپنے کارکنوں اور 30 خاندانوں سمیت پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر جمعیت علما اسلام میں شامل جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ عوام کی آواز بن کر ہر فورم پر آواز اٹھائی ہیں جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا میں کلین سویپ کریں گی،

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں جمعیت علما اسلام نے بھرپور کردار ادا کیا ہے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شمولیت سے جمعیت علمائے اسلام کی جڑیں مزید مضبوط ہوگی عمران خان نے نوجوانوں کو مایوس کیا، میئر پشاور حاجی زبیر علی نے شمولیتی تقریب کے موقع پر میئر پشاور زبیر علی نے پی کے 80 کے لیے بی ایچ یوز، ڈسپنسری، سلائی مشینیں، وھیل چیئرز، مساجد و مدارس کے لیے سولر سسٹم، الیکٹرک واٹر کولرز، مزید سٹریٹ لائیٹس، تعمیر نالی و فرشبندی، گیس پائپ لائن، ٹرانسفارمرز، سٹریٹ مین ہول ڈھکن اور دیگر ترقیاتی کاموں کا اعلان کرنے کیساتھ ساتھ بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ آفیسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے پی کے 80 کے تمام عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کی ہدایت کی جس پر اھلیان پی کے 80 نے میئر پشاور زبیر علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی، تقریب میں سابق صوبائی وزیر اوقاف مولانا آمان اللہ حقانی، میئر پشاور حاجی زبیر علی کے علاوہ مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے بھی پارٹی میں شامل ہونے والوں کو جمعیت علما اسلام کی مفلر و ٹوپیاں پہنائی اور انہیں خوش آمدید کہا،بعد ازاں مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے نئے شامل ہونے والے ناظم گل ولی اور نوجوانوں کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور ان کی نشاندہی پر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا اہل علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا کہ ان کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہینگے اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں براہ راست ان سے رابطہ کیا جائے اس موقع پر انہوں نے اپنا ذاتی موبائل نمبر عوام کے ساتھ شریک کیا مئیر پشاور کے ہمراہ عوام کی بڑی تعداد نے مئیر پشاور کے دورے اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور مئیر پشاور اور جمعیت علمائے اسلام کے حق میں زبردست نعرے بازی کی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close