شہری نے مریم نواز کو اپنی تمام جائیداد دینے کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے شہری کی جانب سے تمام جائیداد دینے کی وصیت پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔راولا کوٹ آزاد کشمیر کے رہائشی زاہد حسین نے اپنی تمام زمین اسٹامپ پیپر کے ذریعے مریم نواز شریف کے نام کرنے کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام پر اپنے ردعمل میں شدید حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ او میرے خدا، اس نے ایسا کیوں کیا؟ حالانکہ یہ انتہائی دل کو چھو لینے والا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ دل اور ہائی فائیو کا ایموجی بھی شیئر کیا۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی قانونی دستاویز کے مطابق شہری کا کہنا تھا کہ میں زاہد حسین ولد ولایت حسین یہ اعلان کرتا ہوں کہ اپنے ہوش و حواس میں رضا کارانہ طور پر بنا کسی جبر یا دبا کے اپنی تمام زمین چاہے وہ 50ہزار کنال ہو یا 32ہزار کینال مریم نواز ولد نواز شریف کے نام کرتا ہوں۔

زاہد حسین کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز کو اب اختیار ہے کہ وہ اس زمین پر اسپتال بنائیں یا کسی بھی فلاحی کام کیلئے استعمال کرسکتی ہیں۔آزاد کشمیر کے شہری نے کہا کہ مریم اس کی زندگی میں بچوں اور ورثاء کی تقریباً 50 کنال اراضی کو چھوڑ کر اس کی زندگی میں 50فیصد اور انتقال کے بعد 100 فیصد زمین کی مالک ہیں، اس کے علاوہ اس کا تقریباً 8کروڑ روپے معاوضہ بھی مریم ہی وصول کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں