عمران خان نے سپیشل پاور آف اٹارنی تیار کر لی

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپیشل پاور آف اٹارنی تیار کرلی،عدالتی کارروائیوں کے لیے عمران خان نے اپنے متبادل کے طور پر وکیل نعیم پنجوتھہ کو نامزد کردیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ سپیشل پاور آف اٹارنی کے تحت سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور کچہری میں نعیم پنجوتھہ کو تمام درخواستیں اپیلیں انٹراکورٹ اپیلیں دائر کرنے کا اختیار ہے،

نعیم پنجوتھہ میری طرف سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ عدم پیشی پر ملک بھر کی عدالتوں کے لیے نعیم پنجوتھہ کو عمران خان کی نمائندگی کرنے کا ٹاسک سونپ دیاگیا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت میں سول اور فوجداری کیسز پر پیش نہیں ہوسکتا، عدالتی کیسز کے لیے اپنی عدم پیشی پر نعیم پنجوتھہ کو اٹارنی نامزد کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close