اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ یہ میری زندگی کا پہلا الیکشن ہے جس میں پانچ پانچ کروڑ روپے لے کر پی ٹی آئی کی ٹکٹیں دلوا رہے ہیں، سپیکر ایوان کی تفصیلی کارروائی ہرگز کسی کو نہ دیں، ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے ریکارڈ منگوایا گیا ہے، اپوزیشن کی طرف سے یہ درخواست کروں گا کہ کسی صورت یہ ریکارڈ فراہم نہ کیا جائے، ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کروڑ روپے میں صوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹیں فروخت ہو رہی ہیں، عمران خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا، اسے پھر کل تک ریلیف مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں پہلا الیکشن دیکھ رہا ہوں جس میں یہ لوگ پیسے لے کر ٹکٹیں دلوا رہے ہیں۔ غوث بخش مہر نے کہا کہ ہم عدالت، ججوں، آئین اور پارلیمنٹ کے خلاف نہیں ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ عدالت کے خلاف کوئی بھی نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں