عمران خان کے استقبال کے لئے جج نے اپنا عملہ بھیجنے کی پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کرنے کے کیس میں آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی ہے۔۔۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔۔جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہو کر عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا ہے کہ عمران خان آج 9 مقدمات میں اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہو رہے ہیں۔۔۔۔

وکیل نے کہا کہ عمران خان ساڑھے 12 بجے تک اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہوں گے، ڈھائی بجے کیس شروع ہو گا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی خدشات ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے آنے تک اے ٹی سی کیس ملتوی کر دے۔۔۔۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نے ریمارکس دیتے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے سے گزر کر عمران اسلام آباد ہائی کورٹ جاتے ہیں۔۔۔۔۔جج نے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو عمران خان کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنا عملہ بھیج دیتا ہوں۔۔۔۔جج نے کہا کہ عمران خان اے ٹی سی آتے ہیں تو ضمانت میں توسیع کر دی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں