مراد سعید کی بھی جان کو خطرہ ہے، عمران خان نے خبردار کر دیا

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے تین روز قبل لاہور ہائیکورٹ کو واضح طور پر کہا ہے کہ دو بار مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔۔۔۔ لاہور میں زمان پارک کی رہائش گاہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے روانہ ہونے سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دوسری بار 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔۔۔۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مراد سعید کی جان کو بھی خطرہ ہے۔۔۔۔۔میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ایک شخص ہو گا۔۔۔۔۔اس کے علاوہ کسی دہشت گرد یا بیرونی ایجنسی سے خطرہ نہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close