دبئی (آئی این پی)ماہرین فلکیات نے حج اورعید الاضحی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان ماہ شوال کا چاند نظر آنے اورعید الفطر کے پہلے روزسے ہی حج اورعید الاضحی کا انتظار شروع کردیتے ہیں۔عیدالاضحی اور عید الفطر کے درمیان دو مہینے سے کچھ زیادہ دن کا فرق ہوتا ہے،اوریہی وجہ ہے کہ بہت سے سرچ انجنوں پر عید الاضحی کی تاریخ کی تلاش کی شرح میں بھی اضافہ ہوجا تا،اس کی ایک وجہ عید اورایام حج کی طویل تعطیلات کی وجہ سے بھی لوگ عید کی تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مصر میں قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق کے تیار کردہ فلکیاتی کیلینڈر میں ماہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش کی متوقع تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش اتوار 29 ذی القعدہ 1444ھ بمطابق 18 جون 2023 کو کنجکشن کے فورا بعد مکہ اور قاہرہ کے وقت کے مطابق ٹھیک چھ بج کر 38 منٹ پر ہوگی۔نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر 29 منٹ تک اور قاہرہ میں اس دن غروب آفتاب کے بعد 36 منٹ تک رہے گا۔رپورٹ کے مطابقجہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کا تعلق ہے، نیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا۔اس حساب سے ماہِ ذوالحجہ 1444 ہجری کا آغاز سوموار19جون ، 2023 عیسوی کو ہوگا۔جبکہ اس سال یوم عرفات 27 جون 2023 بروز منگل کو اور عید الاضحی 28 جون 2023 بروز بدھ کو ہو گی۔رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ ہجری، قمری، یا اسلامی کیلنڈر میں مہینے کے تعین کے لیے چاند کے زمین کے گرد گردش پر انحصار کیا جاتا ہے۔بعض عرب ممالک، جیسے سعودی عرب میں اسے سرکاری کیلنڈر کے طور پر اپنایا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں