عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دے دی گئی

لاہور (پی این آئی) ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔۔۔۔۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حلف نامہ جمع کرانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دے دی ہے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی ریلی پر نوٹس لیتے ہوئے تحریک انصاف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔۔۔۔لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا تھا۔۔۔۔۔کمیشن نے کہا تھا کہ جلسے جلوسوں اور ریلیوں کے لیے ضلعی انتطامیہ سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close