علی امین گنڈا پور کے بھائی نے اہم ترین شخصیت کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ کر اپنے بھائی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل امین گنڈاپور نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو جعلی ایف آئی آر کے تحت شہر شہر گھسیٹا جا رہا ہے۔۔۔۔۔انہوں نے لکھا ہے کہ عدالتوں سے ضمانتوں کے باوجود سکھر جیل حکام نے انہیں رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔۔۔۔

چیف جسٹس پاکستان کو لکھے گئے خط میں فیصل امین گنڈاپور نے مزید کہا ہے کہ علی امین کو خاندان سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی ۔۔۔۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھائی کو ایسے لوگوں کے حوالے کردیا جائے گا، جو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔۔۔۔خط میں فیصل امین گنڈاپور نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ عدالت کے حکم کے مطابق علی امین گنڈاپور کو رہا کیا جائے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی ضلع سکھر کے صدر ظہیر بابر نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔۔۔۔۔درخواست میں ظہیر بابر نے سیشن کورٹ سکھر میں علی امین گنڈاپور کی رہائی کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں